ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کسان مارچ: راہل گاندھی نے کیا قرض معافی کا مطالبہ، کسانوں کا مستقبل بدلنے کے لیے بدلیں وزیر اعظم: راہل گاندھی 

کسان مارچ: راہل گاندھی نے کیا قرض معافی کا مطالبہ، کسانوں کا مستقبل بدلنے کے لیے بدلیں وزیر اعظم: راہل گاندھی 

Fri, 30 Nov 2018 23:21:29    S.O. News Service

نئی دہلی:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قرض معافی اور فصلوں کی لاگت کی ڈیڑھ گنا امدادی قیمت دیئے جانے سمیت کئی مطالبات کو لے کر ایک بار پھر تقریبا ایک لاکھ کسان دہلی کی سڑکوں پر ہیں۔ کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں اور تقریبا 200 کسان تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی بھی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوئے اور مودی حکومت پر نشانہ لگایا۔ راہل نے کہا کہ کسانوں کا مستقبل تبدیل کرنے کے لئے پی ایم بدلنا لازمی ہے ۔ کسان ریلی میں راہل گاندھی نے زور دار طریقے سے قرض معافی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہوائی جہاز نہیں مانگ رہے، قرض معاف کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چاہے وزیر اعلیٰ بدلنا پڑے یا وزیر اعظم۔ ہم کسانوں کا مستقبل بنا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے سامنے دو بڑے مسائل ہیں۔ کسانوں کا مستقبل اور نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ۔ کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ نوجوان، کسانوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔پی ایم نے ساڑھے تین کروڑ روپے 15 امیروں کے معاف کئے۔ ہم یہاں صرف انصاف کی بات کر رہے ہیں۔ اگر 15 لوگوں کا قرض معاف کیا جا سکتا ہے تو کیا ہندوستان کے کروڑوں کسانوں کا قرض معاف نہیں کیاجاسکتا ۔ ہندوستان کا کسان کوئی گفٹ نہیں اپنا حق مانگ رہا ہے۔راہل نے پی ایم مودی پر الزام لگایا کہ آپ بیمے کا پیسہ دیتے ہو وہ انل امبانی کی جیب میں جاتا ہے۔ اگر آپ امبانی کو دے سکتے ہو تو ہمارا قرض معاف کرنا پڑے گا۔ ہمارے نظریات الگ ہو سکتے ہیں؛لیکن کسانوں کے ساتھ ہم یہاں ایک ساتھ ہیں۔ یہ جو آواز اٹھ رہی ہے ،ہندوستان کے کسان اور نوجوان کی آواز ہے ، اس کو آپ خاموش نہیں کر سکتے۔پی ایم مودی کی زبان سے انل امبانی جیسے 15 امیر لوگوں کی’وانی ‘ نکلتی ہے۔راہل گاندھی نے کسانوں سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ گھبرائیں نہیں۔ قانون بنانا ہو یا جو بھی کرنا ہو ہم آپ کے لئے کریں گے۔ 


Share: